8 نومبر 2013 - 20:30
ایران جرمن وزرائے خارجہ مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ اور جرمن وزیر خارجہ نے آج جینوا میں باہمی دلچسپی کے مسائل اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ابنا: محمد جواد ظریف اور گيدو وسترولہ نے آج جینوا میں دوطرفہ اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ آج جینوا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا تیسرا دن ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ، مشترکہ بیان کے متن پر گفتگو کررہے ہیں جس کی اساس پر آئندہ کے مذاکرات اور اقدامات انجام پائيں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشترکہ بیان ایران کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ اہداف کی تجویز کے مطابق بنایا جارہا ہے۔ آج بھی جینوا میں وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات  ہوں گے۔

.......

169